Brailvi Books

فیضانِ زکاۃ
119 - 149
مہما نوں کا فطرہ
    عید پر آنے والے مہمانوں کا صدقہ فطر میزبان ادا نہیں کریگااگر مہمان صاحب ِ نصاب ہیں تو اپنا فطرہ خود ادا کریں ۔
 (فتاویٰ رضویہ مُخَرَّجَّہ،ج۱۰،ص۲۹۶)
شادی شدہ بیٹی کافطرہ
     اگر شادی شدہ بیٹی باپ کے گھر عید کرے تو اس کے چھوٹے بچوں کا فطرہ ان کے باپ پر ہے جبکہ عورت کا نہ باپ پر نہ شوہر پر ، اگر صاحب ِ نصاب ہے تو خود ادا کرے ۔
(فتاویٰ رضویہ مُخَرَّجَّہ ،ج۱۰، ص۲۹۶)
بلااجازت فطرہ ادا کرنا
    اگربیوی نے شوہرکی اجازت کے بغیراس کافطرہ اداکیاتوصدقہ فطر ادا نہیں ہوگا ۔جب کہ صراحۃ یا دلالۃ اجازت نہ ہو۔
 (ملخَصٍّاالفتاوٰ الھندیۃ،کتاب الزکوٰۃ،الباب الثامن فی صدقۃ الفطر،ج۱،ص۱۹۳ )
     اگرشوہرنے بیوی یا بالغ اولاد کی اجازت کے بغیران کافطرہ اداکیاتو صدقہ فطر ادا ہوجائے گا بشرطیکہ وہ اس کے عیال میں ہو۔
 (ماخوذ ازالدر المختارو رد المحتار،کتاب الزکوٰۃ،باب صدقۃ الفطر،ج۳،ص۳۷۰)
     اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فتاوی رضویہ میں فرماتے ہیں کہ صدقہ فطر عبادت ہے اور عبادت میں نیت شرط ہے تو بلااجازت ناممکن ہے ہاں اجازت کے لیے صراحۃ ہونا ضرور نہیں دلالت کافی ہے مثلاً زید اس کے عیال میں ہے، اس کا کھانا پہننا سب اس کے پاس سے ہونا ہے،اس صورت میں ادا ہو جائے گا۔
 (ماخوذ از فتاوی رضویہ ، ج۲۰، ص۴۵۳)
صدقہ فطر کن چیزوں سے ادا ہوتا ہے
     گندم یا اس کا آٹا یا ستونصف صاع،کھجور یا منقٰی یا جَویا اس کا آٹایا ستو ایک
Flag Counter