Brailvi Books

فیضانِ صدیق اکبر
84 - 691
(2) حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہکے ایک بیٹے کا نام ’’محمد‘‘ہے ۔ حضرت سیدنا علی المرتضی شیر خدا کَرَّمَ اللہ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کے ایک بیٹے کا نام ’’محمد‘‘ہےاور آپ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہکے بیٹے حضرت سیدنا امام حسن رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہکے ایک بیٹے کا نام بھی ’’محمد‘‘ ہے۔
(3) حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہکے ایک بیٹے کا نام ’’عبد الرحمن‘‘ہے ۔ اسی طرح حضرت سیدنا امام حسن رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہکے ایک بیٹے کا نام بھی ’’عبد الرحمن ‘‘ہے۔
(4) حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہکے نواسے کا نام ’’قاسم‘‘ہے اور حضرت سیدنا امام حسن رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہکے ایک بیٹے کا نام ’’قاسم ‘‘ہے۔
(5) حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہکی سب سے چھوٹی بیٹی کا نام ’’اُمّ کلثوم ‘‘ ہے۔ جبکہ حضرت سیدنا علی المرتضی شیر خدا کَرَّمَ اللہ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کی دو بیٹیوں کا نام ’’ اُمّ کلثوم‘‘ہے۔
(6) حضرت سیدنا امام حسن رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہکے ایک بیٹے کا نام ’’ابوبکر‘‘ہے اور حضرت سیدنا علی المرتضی شیر خدا کَرَّمَ اللہ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کے ایک بیٹے محمد اصغر کی کنیت ’’ابوبکر‘‘ہے۔  (ملخص از سوانح کربلا، ص۱۲۶)
کیا بات رضا اس چمنستان کرم کی
زہرا ہے کلی جس میں حسین اور حسن پھول
اہل سنت کا ہے بیڑا پار اصحاب حضور
نجم ہیں اور ناؤ ہے عترت رسول اللہ  کی
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد