ہیں، اور بچوں میں سب سے پہلے اسلام لانے والے حضرت سیدنا علی المرتضی شیر خدا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم ہیں اورعورتوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والی حضرت سیدتنا خدیجۃ الکبری رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَا ہیں۔‘‘امام ترمذی رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہسے بھی یہی منقول ہے،اور غلاموں میں سب سے پہلے ایمان لانے والے حضرت سیدنا زید بن حارثہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ ہیں۔
(تاریخ الخلفاء، ص۲۶، سنن الترمذی، کتاب المناقب،باب مناقب علی بن ابی طالب ، ج۵، ص ۴۱۱)
صدیق اکبر کا اِظہارواِعلان اسلام
سب سے پہلے اظہاراسلام
حضرت سیدنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے فرماتے ہیں: ’’سب سے پہلے سات آدمیوں نے اپنا اسلام ظاہر کیا۔(۱) سرکار صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم (۲)حضرت سیدنا ابوبکر صدیق(۳)حضرت سیدنا عمار بن یاسر(۴)ان کی والدہ حضرت سیدتنا سُمیہ(۵) حضرت سیدنا مقداد (۶) حضرت سیدنا صہیب (۷)اور حضرت سیدنابلال رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمْ ۔‘‘
(سنن ابن ماجۃ، فضل سلمان وابی ذر والمقداد، الحدیث:۱۵۰، ج۱، ص۹۹)
حضرت سیدناعبداللہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہسےروایت ہے کہ ’’سب سے پہلے جن لوگوں نے اپنا عقیدہ اسلام ظاہر کیا ان میں سےایک حضور نبیٔ کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تھے اوردوسرے سیدناابوبکر صدیقرَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ۔‘‘ (الریاض النضرۃ، ج۱،ص۸۸)
صدیق اکبر اور دعوت اسلامی
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! قبول اسلام کے لمحہ اول ہی سے حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہکے دل میں تبلیغ دین اور ترویج حق کا بے پناہ جذبہ پیداہوگیا تھااور اس اہم کام میں وہ پیارے آقامدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے نہایت ہی مخلص اور انتہائی سچے معاون تھے ، زبان سے کلمۂ شہادت پڑھتے ہی انہوں نے اپنے