آفاق فتاویٰ رضویہ جلد 21 صفحہ 388 پرنقل کرتے ہیں: حضرت سَیِّدُنَا شیخ عارف بِاللہ ابُو الخیربِشْر بن محفوظ بغدادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْھَادِی فرماتے ہیں: ایک روز میں12 افراد کے ہمراہ شہنشاہِ بغداد،حضورِ غوثِ پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خدمتِ اقدس میں حاضر تھا۔حضور غوثِ اعظم دستگیرعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَدِیْر نے ارشاد فرمایا:''تم میں سے ہر ایک، ایک ایک مراد مانگے ہم عطا فرمائیں گے۔'' آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اِرشاد پر 10 صاحِبوں نے دینی حاجات ،علم و معرفت (مَعْ ۔رِفَتْ)کے متعلق اور 3شخصوں (اشخاص)نے دنیوی عہدہ و منصب کی مُرادیں مانگیں ۔'' پیرانِ پیر، روشن ضمیررضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا :''تیرے ربّ عَزَّوَجَلَّ کی عطا سے ہم ان اہلِ دین و دُنیا سب کی مدد کرتے ہیں اور تیرے ربّ عَزَّوَجَلَّ کی عطا پر روک نہیں۔''