کم و بیش تین دن بعد میری بیٹی نے بتایا کہ رات میں نے دادا اَبو کو خواب میں دیکھا کہ وہ بہت خوش اور مسکرا رہے تھے ۔اِن کا چہرہ بہت روشن لگ ر ہا تھا،انہوں نے سبز رنگ کا لباس پہن رکھا تھا۔کہہ رہے تھے کہ میں یہاں بہت آرام میں ہوں ۔کم و بیش چالیس دن بعد جب شدید بارش ہوئی تو قبر ایک جانب سے دَب گئی ،خطرہ تھا کہ کہیں اندر نہ گر جائے ، لہٰذا جب درست کرنے کیلئے کھولنے کی ضرورت پیش آئی تو ایک ایمان افروز منظر سامنے تھا۔والد صاحب کا کفن اور جسم چالیس(40) دِن گزرنے کے باوجود سلامت تھا اور خوشبو ؤں کی لپٹیں بھی آرہی تھیں۔(آدابِ مرشِدِ کامل صفحہ258)