Brailvi Books

فیضانِ مُرشد
23 - 46
 انسانوں کو ایک نہیں اکثر سنّتوں کا پابند بنا دے،اُس کا اجر کتنا ہو گا ؟
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیبْ     صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
    (2)مرکزِ علم و عرفان ،جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور پاکستان اور رضا فاؤنڈیشن کے بانی و ناظمِ اعلیٰ،محسنِ اہلِسُنّت ،مفتی اعظم پاکستان اوراپنے وقت کے بہت بڑے اُستاذ، حضرتِ علامہ مولانا مُفتی محمدعبدالقیوم ہزاروی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں۔ فقیر نے خود ان سے ملا قا ت کی ہے۔انھیں بے حد مُتواضِع ،با عمل ،عوام کا درد رکھنے والا ،علما ءِ کرام کی تعظیم کرنے والا اور مذہبِ اسلا م کی تعمیر و تر قی کے سلسلے میں بے حد مخلص پایا۔آپ کی تحریک سے وابستہ نو جوانوں کا سُنّتِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم میں ڈَھلا ہوا سانچہ، خود پکا ر پکا ر کر مولانا کے اِخلاص و اِستقامت و محنت و جدو جہد کی مسلسل خبر دے رہا ہے۔ بِلامُبالِغہ آپ اہل سنت و جماعت کے لئے ایک قیمتی سرمایہ ہیں۔
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیبْ     صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
    (۳)شرفِ ملت،استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا محمد عبدالحکیم شرف قادری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی لکھتے ہیں: حدیث شریف میں ہے:
''مَنْ اَحْیَا سُنَّتِیْ بَعْدَ مَا اُمِیْتَتْ فَلَہٗ اَجْرُ مِائَۃِ شَھِیْدٍ ''
Flag Counter