Brailvi Books

فیضانِ مُرشد
21 - 46
تَقْوٰی،حُسنِ اخلاق،جُود وسخا،عبادت و ریاضت،دُنیا سے بے رغبتی، حفاظتِ ایمان کی فکر،فروغِ علمِ دین وتبلیغ دین بالخصوص خدمتِ اہلسنّت،محبوبانِ بارگاہِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ خصوصاً اعلیٰ حضرت، امام اہلسنّت،امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرَّحمٰن سے انتہائی محبت وعقیدت ،لوگوں سے ہمدردی اور خیر خواہی کاذہن، تمام ترمعاملات حتّٰی کہ عِلاج ومُعالجہ کے بارے میں بھی لوگوں کی رہنمائی وغیرہ خاصیتیں امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی ذات میں نمایاں نظر آتی ہیں۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کو ایسا مقام عطا فرمایا کہ وقت کے بڑے بڑے علماء الحمد للہ عَزَّوَجَلَّ امیرِاہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیبْ     صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
امیرِا ہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے بارے میں علماءِ اہلسنّت دامت فیوضُہم کے تأثرات
    الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ! علمائے اہلِسنّت دامت فیوضہم امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی مَدَنی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور وقتاً فوقتاً اس کا اظہار بھی فرماتے رہتے ہیں، چنانچہ
Flag Counter