| فیضانِ چہل احادیث |
عَنْ عُقْبَۃَبْنِ عَامِرٍ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ أَحَقُّالشُّرُوْطِ أَنْ تُوَفُّوْابہٖ مَا اسْتَحْلَلْتُمْ بِہِ الْفُرُوْجَ
حضرت عقبہ بن عامر سے(روایت ہے) کہا(انہوں نے) فرمایا اللہ کے رسول(نے) شرائط میں سے اہم ترین یہ ہے کہ تم پورا کرو وہ شرط(یعنی مہر) جس کے ذریعے تم نے حلال کیا شرمگاہوں کو
بامحاورہ ترجمہ: حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول عزوجل وصلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:(نکاح کی) شرطوں میں سے جس شرط کا پورا کرنا تمہارے لئے سب سے زیادہ اہم ہے وہ وہی شرط ہے جس کے ذریعے تم نے عورتوں کی شرمگاہوں کو اپنے لئے حلال کیا ہے ۔
(صحیح البخاری،کتاب الشروط،باب الشروط فی المھر...الخ،الحدیث۲۷۲۱،ج۲، ص۲۲۰ )
وضاحت:
اس شرط سے مراد مہر ہے یا بیوی کا نان ونفقہ وغیرہ مگر حق یہ ہے کہ اس سے مراد تمام وہ جائز شرطیں ہیں جو نکاح سے پہلے یا نکاح کے وقت لگائی جائیں۔یہاں صاحبِ مرقات نے فرمایا کہ اس جگہ خاوند بیوی دونوں سے خطاب ہے یعنی نکاح کے وقت جو شرطیں عورت کی طرف سے مرد پر لگیں اسے مرد ضرور پورا کر ے اورجو شرطیں مرد کی طرف سے عورت پر لگیں اسے عورت ضرور پورا کرے ۔
(مراٰۃ المناجیح، ج ۵،ص۳۳)