(سنن النسائی،کتاب النکاح،باب المرأۃ الصالحہ،ج۶،ص۶۹)
انسان دنیا کو برَتْ کر چھوڑ جاتا ہے رب تعالیٰ فرماتا ہے
'' قُلْ مَتَاعُ الدُّنْیَا قَلِیْلٌ''
ترجمہ کنزالایمان:تم فرما دو کہ دُنیا کا برتنا تھوڑا ہے ۔ (پ۵،النساء ۷۷)
صوفیاء کرام رحمہم اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں ،اگر دنیا دین سے مل جائے تو لازوال دولت ہے قطرے کو ہزار خطرے ہیں دریا سے مل جائے توروانی طغیانی سب کچھ اس میں آجاتی ہے اور خطرات سے باہر ہو جاتا ہے۔
عورت کو بہترین متاع اس لئے فرمایا گیا کہ نیک بیوی مرد کو نیک بنا دیتی ہے،وہ اُخروی نعمتوں سے ہے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے
'' رَبَّنَا اٰ تِنَا فِی الدُّنْیَا