| فیضانِ چہل احادیث |
عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَادَۃَ قَالَ یَارَسُوْلَ اللہِ! الصَّدَقَۃِ أَفْضَلُ قَالَ الْمَآء فَحَفَرَ بِئْرًا وَقَالَ ھٰذِہٖ لِاُمِّ سَعْدٍ
حضرت سعد بن عبادہ سے(روایت ہے) کہا(انہوں نے) یارسول اللہ! بیشک سعدکی ماں کا انتقال ہوگیا تو کونسا صدقہ افضل ہے؟ فرمایا(اللہ کے رسول نے) پانی(افضل ہے) کھدوایا ایک کنواں اور فرمایا(حضرت سعد نے) یہ سعد کی ماں کیلئے (ہے)
بامحاورہ ترجمہ: حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سرکار صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم سے عرض کی کہ اُمّ سعد(یعنی میری ماں) کا انتقال ہو گیا ہے ان کیلئے کونسا صدقہ افضل ہے؟ اللہ کے رسول عزوجل وصلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا پانی(بہترین صدقہ ہے تو حضور صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کے کہنے کے مطابق) حضرت سعد رضی اللہ تعالی عنہ نے کنواں کھدوایا اور (اسے اپنی ماں کیطرف منسوب کرتے ہوئے) کہا یہ کنواں سعد کی ماں کیلئے ہے۔(یعنی اس کا ثوا ب ان کو پہنچے۔)
(سنن ابی داود،کتاب الزکاۃ،باب فی فضل سقی المائ،الحدیث۱۶۸۱،ج۲،ص۱۸۰)
وضاحت:
حضرت سیدنا سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اس سوال'' کونسا صدقہ افضل ہے؟''کا