Brailvi Books

فیضانِ چہل احادیث
88 - 118
اَلْحَدِیْثُ التاسع والعشرون     قبروں کی زیارت
عَنْ بُرَیْدَۃَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ نَھَیْتُکُمْ عَنْ زِیَارَۃِالْقُبُوْرِ فَزُوْرُوْھَا
حضرت بریدہ سے(روایت ہے) کہا(انہوں نے) فرمایا اللہ کے رسول(نے) میں نے منع کیا تھاتم سب کو

قبروں کی زیارت سے  تو(اب)زیارت کرو ان کی
بامحاورہ ترجمہ: حضرت بریدہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول عزوجل وصلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:میں نے تم لوگوں کو قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا(اب میں تمہیں اجازت دیتا ہوں کہ)ان کی زیارت کرو۔
(صحیح مسلم ،کتاب الجنائز،باب استئذان النبی ربّہ فی ...الخ، الحدیث ۱۰۶،ص۴۸۶)
وضاحت:
    شروعِ اسلام میں زیارتِ قبور مسلمان مردوں عورتوں کو منع تھی کیونکہ لوگ نئے نئے اسلام لائے تھے اندیشہ تھا کہ (سابقہ زندگی میں )بت پرستی کے عادی ہونے کی وجہ سے اب قبر پرستی شروع کر دیں ۔جب ان میں اسلام راسخ ہو گیا تو یہ ممانعت منسوخ ہو گئی، جیسے جب شراب حرام ہوئی تو شراب کے برتن استعمال کرنا بھی ممنوع ہو گیا تا کہ لوگ برتن دیکھ کر پھر شراب یاد نہ کر لیں،جب لوگ ترکِ شراب کے عادی ہو گئے تو برتنوں کے استعمال کی ممانعت منسوخ ہو گئی۔
    قبروں کی زیارت کا یہ حکم استحبابی ہے ۔حق یہ ہے کہ اس حکم میں عورتیں بھی
Flag Counter