| فیضانِ چہل احادیث |
عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرِوبْنِ الْعَاصِ أَنَّ النَّبِیَّ قَالَ اَلْقَتْلُ فِیْ سَبیْل اللہِ یُکَفِّرُ کُلَّ شَیْئٍ اِلَّا الدَّیْن
حضرت عبداللہ بن عمر و بن عاص سے(روایت ہے) کہ نبی(صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم)(نے) فرمایا قتل(کیاجانا) اللہ کی راہ میں مٹادیتا ہے ہرچیز ( یعنی گناہ) کو مگر(علاوہ) قرض(کے)
بامحاورہ ترجمہ: حضرت عبد اللہ بن عمروبن عاص رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے،کہ اللہ عزوجل کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایاکہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں قتل کیا جانا قرض کے علاوہ ہر گناہ کو مٹا دیتا ہے۔
(صحیح مسلم ،کتاب الامارۃ،باب من قتل فی سبیل للہ...الخ،الحدیث۱۸۸۶،ص۱۰۴۷)
وضاحت:
راہِ خدا میں شہید ہونا ہر گناہ کا کفّارہ بن جاتا ہے سوائے قرض کے ،امام جلال الدین سیوطی علیہ رحمۃ اللہ القوی نے بیان کیا کہ سمندر کے شہید اس سے مستثنیٰ ہیں کہ ان کی شہادت قرض کا بھی کفّارہ بن جاتی ہے ۔
(اشعۃ اللمعات،ج۳،ص۳۵۷)
قرض سے مراد وہ قرض ہے جس کا مطالبہ کرنے کا حق بندے کو ہو خواہ بیوی کا دَین مہر ہو یا کسی سے لیا ہوا قرض یا ماری ہوئی امانت یا غصب کیا ہوا مال کہ یہ ہی بندوں کے حقوق ہیں۔
(مراٰۃ المناجیح،ج ۵،ص۴۲۲)