| فیضانِ چہل احادیث |
عَنْ عَبْدِ اللہِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ أَلَا تَسْمَعُوْنَ اِنَّ اللہَ لَایُعَذِّبُ بدَمْعِ الْعَیْن وَلَا بحُزْنِ الْقَلْب وَلٰکِنْ یُّعَذِّبُ بھٰذَا وَأَشَارَ اِلٰی لِسَانِہٖ أَوْیَرْحَمُ وَاِنَّ الْمَیِّتَ یُعَذَّبُ ببُکَآءِ أَھْلِہٖ عَلَیْہِ
حضرت عبد اللہ بن عمر سے(روایت ہے) کہا(انہوں نے) فرمایا اللہ کے رسول(نے) کیاتم نہیں سنتے بیشک اللہ عذاب نہیں فرماتا آنکھ کے آنسو کے سبب اورنہ دل(کے)غم کے سبب لیکن عذاب دیتا ہے اس کے سبب اور اشارہ فرمایا اپنی زبان کی طرف یارحم فرماتا ہے اور بیشک میت(پر) ضرور عذاب ہوتا ہے اسکے گھر والوں کے اس پر رونے کے سبب
بامحاورہ ترجمہ: حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے، کہ اللہ عزوجل کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا:کیا تم نہیں سنتے کہ بے شک اللہ تعالیٰ آنکھ کے آنسو اور دل کے غم کے سبب عذاب نہیں فرماتا اور زبان کی طرف اشارہ کرکے فرمایا،لیکن اس کے سبب عذاب یا رحم فرماتا ہے اور گھر والوں کے رونے کی وجہ سے میت پر عذاب ہوتا ہے۔
(صحیح البخاری، کتاب الجنائز، باب البقاء عند المریض،الحدیث۱۳۰۴،ج۱،ص۴۴۱)
وضاحت:
اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ آنکھ کے آنسو اور دل کے غم کے سبب اللہ