| فیضانِ چہل احادیث |
عَنْ عَوْفِ نِ بْن مَالِکِ نِ الْاَشْجَعِیَّ قَالَ کُنَّا نَرْقِی فِی الْجَاھِلِیَّۃِ فَقُلْنَا یَارَسُوْلَ اللہِ(صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم) کَیْفَ تَرٰی فِیْ ذٰلِکَ؟ فَقَالَ أَعْرِضُوْا عَلَیَّ رُقَاکُمْ لَابَأْسَ بالرَّقِی مَالَمْ یَکُنْ فِیْہِ شِرْکٌ
حضرت عوف بن مالک اشجعی سے(روایت ہے) کہا (انہوں نے) ہم دَم کرتے تھے (زمانہ)جاہلیت میں تو ہم نے پوچھا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم) کیاارشاد فرماتے ہیں اس(بارے)میں تو فرمایا تم سب پیش کرومجھ پراپنے دَم(کے کلمات)کوئی حرج نہیں دَم(میں)جب تک نہ ہواس(دَم)میں شرک(شرکیہ کلمات)
بامحاورہ ترجمہ: حضرت عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے،کہاکہ ہم لوگ زمانہ جاہلیت میں جھاڑ پھونک کرتے تھے(اسلام لانے کے بعد)ہم نے عرض کیا اے اللہ کے رسول عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ان منتروں کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟ سرکارصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:اپنے منتر مجھے سناؤ۔ان منتروں میں کوئی حرج نہیں جب تک کہ ان میں شرک نہ ہو۔
(صحیح مسلم،کتاب السلام،باب لاباْس بالرقی...الخ،الحدیث۲۲۰۰،ص۱۲۰۸)