Brailvi Books

فیضانِ چہل احادیث
49 - 118
اَلْحَدِیْثُ الثَّالِثُ عَشَرَ 	عیادت کی فضیلت
عَنْ عَلِیّ قَالَ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللہِ یَقُوْلُ مَا مِنْ مُّسْلِمِ یَّعُوْدُ مُسْلِماً غُدْوَۃً اِلَّا صَلّٰی عَلَیْہِ سَبْعُوْنَ أَلْفِ مَلَکٍ حَتّٰی یُمْسِیَ وَاِنْ عَادَہٗ عَشِیَّۃً اِلَّاصَلّٰی عَلَیْہِ سَبْعُوْنَ أَلْفِ مَلَکٍ حَتّٰی یُصْبحَ وَکَانَ لَہٗ خَریْفُ، فِی الْجَنَّۃِ
حضرت علی سے(روایت ہے)کہا(انہوں نے)میں نے سنااللہ کے رسول(کو)فرماتے ہوئےنہیں ہےکوئی مسلمان(جو)عیادت کرتا ہے کسی مسلم کی صبح کے وقت مگرمغفرت کی دعا کرتے ہیں اس کے لئےستر  ہزار فرشتےیہاں تک کہ وہ شام کرےاور نہیں عیادت کرتا(مریض کی)شام کے وقت مگر مغفرت کی دعا کرتے ہیں اس کے لئےستر ہزارفرشتے یہاں تک کہ وہ صبح کرےاور ہوگااس(مسلمان)کیلئےایک باغ جنت میں
بامحاورہ ترجمہ: حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا،میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سناکہ جب کوئی مسلمان اپنے مسلمان بھائی کی صبح کے وقت عیادت کرتا ہے تو شام تک ستر ہزار فرشتے اس کیلئے رحمت و مغفرت کی دعا کرتے ہیں اور جو شام کے وقت عیادت کرتا ہے تو صبح تک ستر ہزار
Flag Counter