Brailvi Books

فیضانِ چہل احادیث
47 - 118
ہے،جو ذات الجنب میں مرے شہیدہے،جو پیٹ کی بیماری میں مرے شہید ہے،جو آگ میں جل جائے شہید ہے،جو عمارت کے نیچے دب کر مرے شہید ہے اور جو عورت ولادت میں مرے شہیدہے۔
 (مشکوۃ المصابیح، کتاب الجنائز،باب عیادۃ المریض،الحدیث ۱۵۶۱،ج۱،ص۲۹۹)
وضاحت:
     یہاں شہادت سے شہادتِ حکمی مراد ہے کہ اس میں شہادت کا ثواب تو ملتا ہے مگر شہید کے شرعی احکام جاری نہیں ہوتے ۔
    ذات الجنب اس بیماری کو کہتے ہیں جس میں پسلیوں پر پھنسیاں نمودار ہوتی ہیں ،پسلیوں میں درد اور بخار ہوتا ہے اکثر کھانسی بھی اٹھتی ہے ، ولادت میں مرجانے والی عورت سے مراد وہ عورت ہے جوحاملہ فوت ہوجائے یا بچے کی پیدائش کے وقت یا ولادت کے بعد چالیس دن کے اندر فوت ہو ،بعض علماء نے فرمایا کہ اس سے مراد کنواری عورت ہے جو بغیر شادی کے فوت ہوجائے ۔
 (مراٰۃ المناجیح، ج۲، ص ۴۲۰ )
    صدر الشریعہ بدرالطریقہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ الغنی فرماتے ہیں کہ یہ(یعنی شہید حکمی) سات سے بھی زائد ہیں،جن میں سے بعض یہ ہیں:

( 1)بخار میں مرا۔(2)مال یا(3)جان یا (4)اہل یا(5) کسی حق کے بچانے میں قتل کیا گیا۔(6)کسی درندہ نے پھاڑ کھایا۔(7)کسی موذی جانور کے کاٹنے سے مرا۔(8)علمِ دین کی طلب میں مرا۔(9)جو با طہارت سویا اور مرگیا۔(10)جو سچے دل سے یہ سوال کرے کہ اللہ کی راہ میں قتل کیا جاؤں۔ (11)جو نبی صلی اللہ تعالیٰ
Flag Counter