فیضانِ چہل احادیث |
عَنْ جَابرٍ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ أَمَّا بَعْدُ فَاِنَّ خَیْرَالْحَدِیْثِ کِتَابُ اللہِ وَخَیْرَالْھَدْی ھَدْیُ مُحَمَّدٍ(صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم) واِنَّ شَرَّالْاُمُوْر مُحْدَثَاتُھَا وَکُلُّ بدْعَۃٍ ضَلَالَۃُٗ
(روایت ہے) حضرت جابر سے کہا(انہوں نے کہ ) فرمایا اللہ کے رسول(نے)بعد(حمدِ الہی کے) بیشک بہتر کلام(ہے)کتاب اللہ(کی) اور بہترین راستہ راستہ محمد (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم )کا اور بدترین کام نیا کام ہےاور ہربدعت گمراہی(ہے)
بامحاورہ ترجمہ: حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، کہ اللہ کے رسول عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے( خطبہ کے بعد)فرمایا:بعد حمدِ الہٰی کے،بے شک سب سے بہتر کلام کتاب اللہ ہے اور بہترین راستہ محمد(صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم)کا راستہ ہے اور بدترین چیزوں میں وہ ہے جسے نیانکالا گیا اور ہر بدعت گمراہی ہے۔
(صحیح ابن حبان،باب الاعتصام بالسنہ...الخ،ذکر الاخبارعمایجب علی المرء من تحری...الخ، الحدیث ۱۰،ج۱،ص۱۰۶)
وضاحت:
کلامِ الٰہی عزوجل کی برتری تمام کلاموں پر ایسی ہی ہے جیسی رب تعالیٰ کی اپنی مخلوق پر۔ اوریقینا نبی کریم رؤف رحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی سیرت بہترین سیرت ہے جس کی پیروی کرنا باعثِ نجات ہے ۔ بدترین چیزوں سے مراد وہ عقائد اور اعمال