بامحاورہ ترجمہ: حضرت جریررضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:جو اسلام میں کسی اچھے طریقے کو رائج کریگا اس کو اس طریقے کو رائج کرنے کا بھی ثواب ملے گا اور ان لوگوں کے عمل کرنے کا بھی جو اس کے بعد اس طریقے پر عمل کرتے رہیں گے اور عمل کرنے والوں کے ثواب میں کوئی کمی بھی نہ ہوگی۔جو مذہب ِاسلام میں کسی بُرے طریقے کو رائج کریگا تو اس شخص پر اس طریقے کو رائج کرنے کا بھی گناہ ہوگا اور ان لوگوں کے عمل کرنے کا بھی جو اس کے بعد اس طریقے پر عمل کرتے رہیں گے اورعمل کرنے والوں کے گناہ میں کوئی کمی بھی نہ ہوگی۔