Brailvi Books

فیضانِ چہل احادیث
15 - 118
اَلْحَدِیْثُ الثَّانِیْ        ایمان کی برکت
حضرت عبادہ بن صامت سے مروی ہے انہوں نے کہا (کہ)  میں نے سنا اللہ کے رسول کو فرماتے ہوئے

جوگواہی دےکہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اوربیشک محمد( صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم)رسول(ہیں)

اللہ(کے)حرام فرمادیتا ہےاللہ اس پر آگ(دوزخ کی)
بامحاورہ ترجمہ: حضرتِ سیّدناعبادہ بن صامت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا،میں نے اللہ عزوجل کے رسول  صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:''جو شخص اس بات کی گواہی دے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم)اللہ کے رسول ہیں تو اللہ تعالیٰ اس پر دوزخ کی آگ حرام فرمادیتا ہے۔''
(مشکوٰۃ المصابیح،کتاب الایمان،الفصل الثالث،الحدیث۳۶،ج۱،ص۲۸)
وضاحت:

    گواہی دینے سے مرادتمام اسلامی عقائد قبول کرلینا ہے اور دوزخ کی آگ حرام ہونے کا مطلب یہ ہے کہ جس کے عقائد درست وہ دوزخ میں ہمیشہ نہ رہے گا یا اس سے وہ شخص مراد ہے جو ایمان لاتے ہی فوت ہوجائے ۔(ماخوز ازمراٰۃ المناجیح،ج۱، ص۵۶)
Flag Counter