Brailvi Books

فیضانِ چہل احادیث
116 - 118
(مراٰۃ المناجیح، ج ۵،ص ۱۵۰)
    شوہر کے طلاق دینے یا اس کے وفات پاجانے کے بعد عورت کا نکاح ممنوع ہونا اور ایک زمانہ معینہ تک انتظار کرنا اصطلاحِ شریعت میں عدت کہلاتا ہے۔

بیوہ حاملہ:بیوہ حاملہ کی عدت وضعِ حمل ہے۔

بیوہ غیر حاملہ:بیوہ اگر حاملہ نہ ہوتو اس کی عدت چار مہینے دس دن ہے۔

مطلقہ حاملہ:طلاق والی عورت اگر حاملہ ہوتو اسکی عدت وضع حمل ہے۔

مطلقہ مدخولہ غیر حاملہ:طلاق والی مدخولہ عورت اگر آئسہ یعنی پچپن سالہ(جو سن ایاس کو پہنچ چکی یعنی اب حیض کی عمر نہ رہی)یا نابالغہ (جس کو ابھی حیض آیا ہی نہیں )ہوتو اس کی عدت تین ماہ ہے۔
      اور طلاق والی مدخولہ عورت اگر حاملہ،نابالغہ یا آئسہ نہ ہو یعنی حیض والی ہوتو اس کی عدت تین حیض ہے،خواہ یہ تین حیض تین ماہ میں یا تین سال میں یا اس سے زیادہ میں آئیں۔
(انوار الحدیث،ص۳۲۹)
مطلقہ غیر مدخولہ:طلاق کی عدت غیر مدخولہ پر اصلًا نہیں اگرچہ کبیرہ ہو۔
(فتاویٰ رضویہ،ج۱۳،ص۲۹۳)
دعا:    یاربِّ مصطَفٰے عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ! ہمیں مَدَنی انعامات کا عامل بنا ۔یا اللہ!عَزَّوَجَلّ ہماری بے حِساب مغفِرت فرما۔یا اللہ! عَزَّوَجَلَّ ہمیں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں اِستِقامت عطا فرما۔یا اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں سچّا عاشِقِ رسول بنا۔یااللہ ! عَزَّوَجَلَّ اُمَّتِ محبوب (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ) کی بخشش فرما ۔اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
Flag Counter