Brailvi Books

فیضانِ چہل احادیث
103 - 118
اَلْحَدِیْثُ الرابعُ وَّالثَلاثُوْنَ      جنتی عورت
عَنْ أُمِّ سَلْمَۃَ قَالَتْ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ أَیُّمَاامْرأَۃٍ مَاتَتْ وَزَوْجُھَا عَنْھَا رَاضٍ دَخَلَتِ الْجَنَّۃَ
حضرت اُمِّ سلمہ سے(روایت ہے) کہا (انہوں نے) فرمایا اللہ کے رسول(نے)جو کوئی عورت مرجائے اس حال میں کہ اس(عورت)کا شوہر اس(عورت)سے راضی ہو داخل ہوگی(وہ عورت) جنت میں
بامحاورہ ترجمہ: حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایاکہ جو عورت اس حال میں انتقال کرے کہ اس کا شوہر اس سے راضی اورخوش ہوتو وہ عورت جنتی ہے۔
(مشکوٰۃالمصابیح،کتاب النکاح،باب عشرۃ النساء،الحدیث۳۲۵۶،ج۱،ص۵۹۷)
وضاحت:
    یہاں خاوند سے مراد مسلمان عالم متقی خاوند ہے۔یہ قیود بہت ہی مناسب ہيں کیونکہ بعض بے دین خاوند تو عورت کی نماز سے ناراض ہوتے ہیں اس کے گانے بجانے، سنیما جانے ،بے پردہ پھرنے سے راضی ہوتے ہیں یہ رضا بے ایمانی ہے۔
(مراٰۃ المناجیح، ج ۵،ص۹۷)
    جس طرح عورت پر شوہر کے حقوق ہیں اسی طرح شوہر پر بھی عورت کے
Flag Counter