Brailvi Books

فیضانِ بسم اللہ
98 - 167
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جو مجھ پر ایک مرتبہ دُرُود شریف پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اُس کیلئے ایک قیراط اجر لکھتا ہے اور قیراط احد پہاڑ جتنا ہے ۔
نے فرمایا ،انہیں عُذْر(یعنی مجبوری)نے روک رکھا ہے۔(وہ اِس لئے ثواب کے حقدار قرار پائے کہ شرکت کی پکّی نیّت ہونے کے باوُجُود مجبوراً شریک نہ ہو سکے تھے۔)
(سُنَن الْکُبریٰ لِلْبَیْھَقِی ج ۹ ص ۲۴وغیرہ)
جو شخص اللہ تعالیٰ کی (رِضا جوئی)کے لیے خوشبو لگائے تو وہ قِیامت کے دن اِس طرح آ ئے گا کہ اُس کی خوشبوکَستُوری سے زیادہ مَہَک رہی ہو گی اور جو آدمی غیر خدا کی خاطِر خوشبو لگائے وہ قِیامت کے دن یوں آئیگا کہ اس کی بُو مُردار سے زیادہ بد بو دار ہو گی۔
(مُصَنَّف عبدُ الرّزّاق ج۴ ص ۳۱۹ حدیث ۷۹۳۲،اِحیاءُ الْعُلُوم ج ۴ ص ۸۱۳)
    حُجّۃُ الاسلام امام محمد غزالی علیہ رحمۃُ اللہ ِالْوالی کیمیائے سعادت میں حدیثِ پاک نَقْل کرتے ہیں، سرکارِ مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے،

''جوشخص اِس نیّت سے قرض لے کہ واپَس نہیں کریگا تو وہ چور ہے۔''
(اَلتَّرْغِیْب وَالتَّرْھِیْب ج۲ ص ۶۰۲)
اللہ تعالیٰ کی خُفیہ تدبیر
 خدائے رحْمٰن عَزَّوَجَلَّ کی رَحْمت پر قُربان ! وہ بے نیاز ہے ۔ کس بندے کے ساتھ اُس کی کیا خُفیہ تدبیر ہے یہ کوئی نہیں جانتا کہ جب وہ نوازنے پر آتا ہے تو بظاہِربَہُت ہی چھوٹے سے عمل پر جنّت کی اعلیٰ نعمتوں سے مالا مال فرما دیتا ہے اور جب گَرِفت کرنے پر آتاہے تو کسی ایک صَغیرہ گناہ پر پکڑ لیتا ہے۔لھٰذا بندے کو
Flag Counter