صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلّٰی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بے شک اولیاء ُاللہ
کی تو بَہُت بڑی شان ہے اور ان کی کرامات کے بھی کیا کہنے ! اولیائے کرام
کی غُلامی تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک، دعوتِ اسلامی کا طُرَّہ امتیازہے، اِس سے وابَستگان پر بھی ربِّ کائنات عَزَّوَجَلَّ کے ایسے ایسے اِنعامات ہوتے ہیں کہ عقلیں حیران رَہ جاتی ہیں چُنانچِہ
بروز اتوار ۲۶ ربیعُ النُّور شریف ۱۴۲۰ ھ بمطابِق 11.7.1999 بوقت دوپہرپنجاب کے مشہور شہرلالہ موسیٰ کی ایک مَصروف شاہراہ پرکسی ٹرالر نے دعوتِ اسلامی کے ایک ذمّہ دار،مُبلِّغ دعوتِ اسلامی محمدمُنیر حسین عطاّری
علیہ رَحْمَۃُاللہِ الْباری
(مَحَلّہ ساکِن اسلام پورہ لالہ موسیٰ)کو بُری طرح کُچل دیا۔ یہاں تک کہ ان کے پیٹ کی جانب سے اُوپر