حضرتِ سیِّدُناصَفوان بن سُلَیم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں ، '' انسان کے سازو سامان اورمَلبوسات کو جنّات استِعمال کرتے ہیں۔لھٰذا تم میں سے جب کوئی شخص کپڑا (پہننے کے لئے )اٹھائے یا (اُتار کر)رکھے تو ''بسم اللہ شریف'' پڑھ لیا کرے۔ اس کے لئے اللہ تعالیٰ کا نام مُہر ہے۔''(یعنی بسم اللہ پڑھنے سے جِنّات ان کپڑوں کو استِعمال نہیں کریں گے۔)
(لقط المرجان فی احکام الجان لِلسُّیوطی ص ۹۸)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اسی طرح ہر چیز رکھتے اُٹھاتے
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
پڑھنے کی عادت بنانی چایئے۔
اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ
شریر جنّات کی دست بُرد سے حفاظت حاصِل ہو گی۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
پڑھنے میں دُرُست مَخارِج سے حُرُوف کی ادائیگی لازِمی ہے۔ اور کم از کم اتنی آواز بھی ضَروری ہے کہ رُکاوٹ نہ ہونے کی صورت میں اپنے کانوں