Brailvi Books

فیضانِ بسم اللہ
105 - 167
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم) اُس شخص کی ناک خاک آلود ہو جس کے پاس میرا ذکر ہو ا وروہ مجھ پر دُرُود پاک نہ پڑھے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
    اللہ عَزَّوَجَلَّ اپنے نام کی تعظیم کرنے والوں سے بہت خوش ہوتا اور انعام و اکرام کی بارِشیں فرمادیتا ہے یہ بھی اُس کی خُفیہ تدبیر ہے کہ سخت گنہگار و شرا ب خور کے بظاہِر چھوٹے سے نیک عمل سے خوش ہو کر توبہ کی توفیق دیکر ولی کامِل بنا دے ۔چُنانچِہ
شرابی ولی بن گیا
حضرتِ سیِّدُنابِشرحافی علیہ رحمۃاللہِالکافی توبہ سے قَبل بَہُت بڑے شرابی تھے ۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ایک مرتبہ شراب کے نشے میں دُھت کہیں جارہے تھے کہ راستے میں ایک کاغذ پر نظر پڑی جس پر
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
لکھا ہوا تھا ۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے تعظیماً اُٹھا لیااورعِطْرخریدکر مُعَطَّرکیاپھراُسے ایک بُلندجگہ پراَدَب کے ساتھ رکھ دیا ۔ اُسی رات ایک بُزُرگ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے خواب میں سُناکہ کوئی کہہ رہاہے ، '' جاؤ ! بِشرسے کہہ دوکہ تم نے میرے نام کو مُعَطَّر کیا، اُس کی تَعظِیم کی اوراسے بُلندجگہ رکھا ہم بھی تمہیں پاک کریں گے۔''اُن بُزُرگ نے دِل میں سَوچا کہ بِشر تو شرابی ہے۔ شایَد مجھے خواب میں غَلَط فہمی ہوئی ہے ۔ چُنانچِہ اُنہوں نے وُضُوکیا،نَفْل پڑھے اور پھر سو رہے ۔دُوسری اورتیسر ی بار بھی یِہی خواب دیکھااوریہ بھی سُناکہ'' ہمارایہ پَیغَام بِشر ہی کی طرف ہے، جاؤ! اُنہیں ہمارا پَیغَام پہنچادو!''چُنانچِہ وہ بُزُرگ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
Flag Counter