(بَحْرُ الدُّ مُو ع الفصْل السّادِس عشرص ۷۶)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بے نیازی اور اُس کی خُفیہ تدبیر سے ہر ایک کوہر دم ڈرتے رہنا چاہے ہم میں سے کسی کو نہیں معلوم کہ ہمارا خاتِمہ ایمان پر ہوگا بھی یا نہیں ۔ آہ !آہ! آہ! خدا عَزَّوَجَلَّ کی قسم ! ہم دنیا میں پیدا ہو کر سخْت ترین آزمائش میں پڑ گئے ، اس مُعامَلہ میں تو جانور اور کیڑے مَکوڑے اچھے رہے کہ نہ انہیں سَلْبِ ایمان کا خوف ، نہ سکرات و قَبْر و حَشْر کی ہَولناکیوں کی وَحشت ، نہ عذابِ جہنَّم کا ڈر۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ بے نیاز ہے، ہمیں اُس سے ہر دم ڈرتے رَہنا چاہے، ایمان کی حِفاظت کے معامَلے میں کبھی بھی غفلت نہیں کرنا چاہے ، بُری صُحبت میں ہَلاکت ہی ہَلاکت اور اچھّی صُحبت اور اچّھوں سے مَحَبَّت و نِسبت میں ہر طرح سے عافِیت ہے۔ تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی