Brailvi Books

فیضانِ بسم اللہ
1 - 167
فرمانِ مصطَفٰے:(صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم )جس نے مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس پر دس رَحمتیں بھیجتا ہے۔
 اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصّلوٰۃُ وَالسَّلَامُ عَلیٰ سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ

اَمّابَعْدُ فَاَ عُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ؕ
اللہ کے مَحبوب ،دانائے غُیُوب،مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوب عَزَّوَجَلَّ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم فرماتے ہیں،''جومجھ پرایک باردُرودبھیجے اﷲتعالیٰ اُس پر دس باررَحْمت نازِل فرمائے گا۔
(مسلم ج ۱ ص۱۷۵ رقم الحدیث ۴۰۸)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !            صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
ادھورا کام
سرکارِمکَّہ مکرَّمہ،سردارِمدینہ منوَّرہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا ، '' جوبھی اَھَمّ کام
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
کے ساتھ شُروع نہیں کیا جاتا وہ اَدھورارَہ جاتاہے۔
(الدُّرُّالْمَنْثُور ج ۱ ص ۲۶)
بسم اللہ پڑھے جائیے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو ! کھانے کِھلانے،پینے پِلانے ، رکھنے اُٹھانے، دھونے پکانے ، پڑھنے پڑھانے، چلنے (گاڑی وغیرہ)چلانے ، اُٹھنے اٹھانے، بیٹھنے بٹھانے، بتّی جلانے، پنکھا چلانے، دسترخوان
Flag Counter