Brailvi Books

فیضانِ امیرِ اہلسنّت
99 - 102
    الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ !سنّتوں بھری زندگی گزارنے کیلئے عبادات و اخلاقیات کے تعلُّق سے امیراہل ِ سنت ، شیخِ طریقت،بانی دعوتِ اِسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ نے اِسلامی بھائیوں کیلئے 72،اِسلامی بہنوں کیلئے 63اور طَلَبہ علمِ دین کیلئے 92 ،دینی طالِبات کیلئے 83اور مَدَنی مُنّوں اور مُنّیوں کیلئے40 مَدَنی اِنعامات سُوالات کی صورت میں مُرتَّب کئے ہیں۔ مَدَنی انعامات کا کارڈ مکتبۃُ المدینہ سے مل سکتا ہے۔ روزانہ فکرِ مدینہ کے ذَرِیعے اُس کو پُر کر کے مَدَنی ماہ کی 10 تاریخ کے اندر اندر اپنے یہاں کے دعوتِ اسلامی کے ذِمّہ دار کو جمع کروا نا ہوتا ہے۔اپنے گناہوں کا اِحتساب کرنے، قَبْروحَشر کے بارے میں غور وفکر کرنے اور اپنے اچھے بُرے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے مَدَنی انعامات کا کارڈ پُر کرنے کو دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں فکرِ مدینہ کرنا کہتے ہیں۔ آپ بھی کارڈ حاصِل کرلیجئے اگر فی الحال پُر نہیں کرنا چاہتے تو نہ سہی ،اتنا تو کیجئے کہ ولی کامل ، عاشقِ رسول، اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان عليہ رحمۃُ الرحمٰن کی پچیسویں شریف کی نسبت سے روزانہ کم از کم25 سیکنڈکیلئے اُس کو دیکھ لیجئے۔اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ دیکھنے سے پڑھنے اور پڑھتے رہنے سے فکرِ مدینہ کرنے اور اِس کارڈ کو بھرنے کا ذِہن بنے گا اور اگر بھرنے کا معمول بن گیا تو اِن شاءَ اللہ عَزّوَجَلَّ اس کی بَرَکتیں آپ خود ہی دیکھ لیں گے ۔
مَدَنی انعامات پر کرتا ہے جو کوئی عمل

مغفرت کر بے حساب اس کی خدائے لم یَزَل
           اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
Flag Counter