Brailvi Books

فیضانِ امیرِ اہلسنّت
100 - 102
     مَدَنی انعامات پر عمل کرنے والوں پر رحمتوں کی کیسی بارشیں برستی ہیں! اِس کی ایک جھلک مُلا حَظہ ہو :
روزانہ فکرِ مدینہ کرنے کا انعام
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

    ایک اسلامی بھائی کی تحریر کا خلاصہ ہے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجھے مَدَنی اِنعامات سے پیار ہے اور روزانہ فکرِ مدینہ کرنے کا میرا معمول ہے۔ ایک بار میں تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے سنّتوں کی تربیّت کے مَدَنی قافِلے میں عاشقانِ رسول کے ساتھ صوبۂ بلوچستان ( پاکستان ) کے سفر پر تھا۔ اِسی دَوران مجھ گنہگار پر بابِ کرم کُھل گیا ۔ ہوا یوں کہ رات کو جب سویا تو قسمت انگڑائی لیکر جاگ اُٹھی ، جنابِ رسالت مَآب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم خواب میں تشریف لے آئے،ابھی جلووں میں گُم تھا کہ لب ہائے مبارَکہ کو جُنبِش ہوئی اور رَحمت کے پھول جھڑنے لگے، الفاظ کچھ یوں ترتیب پائے: جو مَدَنی قافِلے میں روزانہ فکرِ مدینہ کرتے ہیں میں انہیں اپنے ساتھ جنّت میں لے جاؤں گا ۔''
شکریہ کیوں کر ادا ہو آپ کا یا مصطفےٰ

کہ پڑوسی خُلد میں اپنا بنایا شکریہ
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (فیضانِ سنت،باب فیضانِ رمضان ،فیضان ِلیلۃ القدر،ج۱،ص۹۳۱)
Flag Counter