Brailvi Books

فیضانِ امیرِ اہلسنّت
75 - 102
کیا۔ الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ ہمارے شہر میں بھی دعوتِ اسلامی کا مَدَنی کام شروع ہوگیا ۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اردگرد کے قصبوں اوردیہاتوں میں بھی مَدَنی قافلے اُتر گئے اور سنّتوں کی بہاریں آگئیں۔
    علمِ دین حاصل کرنے کا شوق تو مجھے پہلے سے ہی تھا ۔مَدَنی ماحول کی برکت سے یہ شوق مزید پروان چڑھا اور میں درسِ نظامی کرنے کے لئے باب المدینہ کراچی پہنچا اور جامعۃ المدینہ میں داخلہ لے لیا ۔دورانِ تعلیم مجھے امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی علم دوستی کے صدقے ،آپ کی صحبتیں بھی نصیب ہوئی ۔ فارغ التحصیل ہونے کے بعد تادمِ تحریر میں دارالافتاء اہلسنّت (بابری چوک(گرومندر چوک)باب المدینہ کراچی)میں فتویٰ نویسی کی تربیت حاصل کررہا ہوں ۔ خطیب صاحب کے جملے ابھی بھی میرے کانوں میں گونج رہے ہیں : ''مولانا الیاس قادری صاحب کے احسانات کا بدلہ کون چکا سکتا ہے؟''
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آپ نے فیضانِ سنّت ،دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے اجتماع اور عاشقانِ رسول کے کردار وعمل سے متاثر ہوکر اپنا سب کچھ دعوتِ اسلامی پر نثار کردینے کا جذبہ پانے والے اسلامی بھائی کی بہار ملاحظہ فرمائی۔ ہمیں بھی چاهئے کہ اسلامی بھائیوں پر انفرادی کوشش کر کے انہیں امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی کتب ورسائل پڑھنے کی دعوت دیں ۔الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ امیرِ اہلِسنّت
Flag Counter