Brailvi Books

فیضانِ امیرِ اہلسنّت
4 - 102
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ 

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَیْطٰنِ الرَّجِیْمِ  ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ  ؕ
دُرُودِ پاک کی فضیلت
شیخِ طریقت،امیرِ اَہلسنّت، با نی دعوتِ اِسلامی، حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارقادِری رَضَوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العالیہ اپنے رسالے ''کفن چوروں کے انکشافات ''کے صفحہ 1پرنقل کرتے ہیں: خاتَمُ المُرسَلین، رَحمۃٌ لِّلْعٰلمین ،شفیعُ الْمُذْنِبِیْنِ، اَنیسُ الْغَرِیبِین، سِراجُ السَّالِکین، مَحبوبِ ربُّ الْعٰلَمین،جنابِ صادِق واَمین عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ دلنشین ہے:جب جُمعرات کا دن آتا ہے، اللہ تعالیٰ فِرِشتوں کو بھیجتا ہے جن کے پاس چاندی کے کاغذ اور سونے کے قلم ہوتے ہیں وہ لکھتے ہیں:کون یومِ جُمعرات اور شبِ جُمُعہ مجھ پر کثرت سے دُرُود پاک پڑھتا ہے۔
 (کنز العمال ج۱ص۲۵۰ رقم۲۱۷۴ دار الکتب العلمیۃ بیروت)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
فیضانِ امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ
    اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ تبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک''دعوتِ اسلامی'' آج 35سے زائد شعبوں میں سنّتوں کی خدمت کررہی ہے۔ مَثَلاً مساجد کی تعمیرات، (مُفت)حفظ و ناظرہ ،بالِغان کی تعلیمِ قرآن ،سنّتوں
Flag Counter