Brailvi Books

فیضانِ فاروقِ اعظم(جلداوّل)
118 - 831
سال کی عمر میں   وصال فرمایا۔(1)
خواجہ غلام فرید فاروقی مٹھن کوٹ رَحمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ :
آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ۱۲۶۱ ہجری بمطابق ۱۸۴۳ عیسوی کو دریائے سندھ کے مشرقی علاقے چاچڑاں   میں   پیدا ہوئے، آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  صاحب بصیرت عالم دین اور پاکیزہ سیرت صوفی تھے۔ آپ نے روھی (چولستان) کے صحراء میں   کم وبیش اٹھارہ سال عبادت وریاضت میں   گزارے، آپ کا وصال ۱۳۱۹ہجری میں   ہوا۔(2)
مولانا غلام مجدد سرہندی مجددی رَحمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ :
آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کا مکمل نام غلام مجدد بن عبد الحلیم بن عبد الرحیم مجددی سرہندی ہے۔ ۱۳۰۱ہجری بمطابق ۱۸۸۳عیسوی میں   پیدا ہوئے۔ آپ کا سلسلۂ نسب ۱۰ واسطوں   سے امام ربانی حضرت مجدد الف ثانی رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہتک پہنچتا ہے اورپھران کے وسیلے سے امیر المؤمنین حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ تک پہنچتا ہے۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ زبردست عالم دین، شعلہ بیان خطیب اور سرورِ دوعالم صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے سچے محب اور عاشق رسول تھے۔ حق گوئی، بے باکی، مہمان نوازی اور خود داری آپ کے نمایاں   اوصاف تھے۔ غیر مسلم بھی آپ کا دلی طور پر بہت احترام کیا کرتے تھے۔ آپ کا وصال ۱۳۷۶ہجری بمطابق ۱۹۵۷عیسوی میں   ہوا۔(3)
یااللہ عَزَّ وَجَلَّ ان تمام بزرگوں   کے مزارات پر اپنی رحمت کی بارش برسا اور ہمیں   امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکے سلسلے کے تمام بزرگوں   کے فیض سے مالا مال فرما، ان کے صدقے ہماری مغفرت فرما۔
آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…تذکرہ محدث سورتی، ص۲۷۶۔
2…اردو دائرہ معارف اسلامیہ ، ج۱۵، ص۳۳۵ملخصاً۔
3…تذکرہ اکابر اہلسنت، ص۳۳۳  ملخصا۔