Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
6 - 479
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ 
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَیْطٰنِ الرَّجِیْم ِ  ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ
’’ سبز عمامہ باندھنا بھی سنّت ہے  ‘‘ 
کے 22 حُروف کی نسبت سے اس کتاب کو پڑھنے کی ’’22  نیّتیں ‘‘
فرمانِ مصطفی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیہ وَ اٰلہ وَسَلَّم:
نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہo
مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔(معجم کبیر ، ۶/۱۸۵،حدیث: ۵۹۴۲)
 دو مَدَنی پھول:
 {۱} بِغیر اچّھی نیّت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا۔ 
{۲}جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔ 
	{۱}ہر بارحمد و {۲}صلوٰۃ اور{۳}تعوُّذو{۴}تَسمِیّہ سے آغاز کروں گا۔(اسی صَفَحَہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیّتوں پر عمل ہوجائے گا)۔{۵}رِضائے الٰہی عَزَّوَجَلَّ کیلئے اس کتاب کا اوّل تا آخِر مطالَعہ کروں گا۔ {۶،۷} حتَّی الْوَسْعْ اِس کا باوُضُو ،باعمامہ اور {۸} قِبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گا {۹} قرآنی آیات اور {۱۰}اَحادیثِ مبارَکہ کی زِیارت کروں گا {۱۱} جہاں جہاں ’’اللہ‘‘ کا نام پاک آئے گا وہاں عَزَّوَجَلَّ  اور{۱۲} جہاں جہاں ’’سرکار‘‘کا اِسْمِ مبارَک آئے گا وہاں صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیہ وَ اٰلہ وَسَلَّم پَڑھوں