Brailvi Books

عمامہ کے فضائل
409 - 479
 کی بہاریں لوٹتا رہا اور پھر قافلے کی برکتیں لوٹنے کے بعد مزید اپنی زندگی میں نِکھار لانے اور علمِ دین حاصل کرنے کے لیے 63 دن کے تربیتی کورس میں داخلہ لے لیا۔ تربیتی کورس سے فراغت کے بعد جب میں واپس اپنے علاقے میں پہنچا، تو میرے کردار میں ہونے والی تبدیلی میرے گھر والوں اور اہلِ محلہ کے لئے حیرت کا باعث تھی ، وہ سب حیران تھے کہ اچانک اس لڑکے کا لب و لہجہ، طور طریقہ ، گُفتار و کردار سب کس طرح تبدیل ہو گیا ہے؟ ان کی حیرانگی کا باعث یہ تھا کہ اَلْحَمْدُللّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں گناہوں بھری زندگی ترک کر کے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو چکا تھا۔ جو لوگ مجھے کل تلک نفرت کی نگاہ سے دیکھتے تھے آج مدنی ماحول کی برکت سے اَلْحَمْدُللّٰہ عَزَّوَجَلََّّ عزت کی نگاہوں سے دیکھتے ہیں اس کے بعد میں علاقے میں مدنی کاموں کی دھومیں مچانے لگا۔ میرے اندر مدنی کاموں کوعام کرنے کا جذبہ دیکھ کر مدنی مرکز کی طرف سے مجھے علاقائی سطح کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔ تادمِ تحریر اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  مدنی کاموں کے ساتھ ساتھ ایک مسجد میں امامت کے فرائض بھی سرانجام دے رہا ہوں۔ 
مُجھے لگتا ہے وہ میٹھا، مُجھے لگتا ہے وہ پیارا
عمامہ سَر پہ، زُلفیں اور داڑھی جو سجاتا ہے