لو نظرتم الی رجل اعطی من الکرامات حتی تربع فی الھواء فلا تغتروا بہ حتی تنظروا کیف تجدونہ عند الامر والنہی وحفظ الحدود واداء الشریعۃ.
(نزھۃ الناظرین للشیخ تقی الدین عبد الملک،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،ص11)
یعنی اگر تم دیکھو کہ ایک شخص جسے یہاں تک کرامات دی گئی ہیں کہ وہ ہوا پر چار زانوبیٹھے تو اس کے دھوکے میں نہ آؤ یہاں تک کہ دیکھو کہ وہ اللہ تعالیٰ کے امر ونہی وحفظ حدوداور ادائے شریعت میں کیسا ہے ۔
سید الطائفہ جنید بغدادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:
الطرق کلھا مسدودۃ الا علی من اقتفی اثر الرسول وقال من لم یحفظ القراٰن ولم یکتب الحدیث لا یقتدی بہ فی ھذا الامر لان علمنا مقید بالکتاب والسنۃ.
(نزھۃ الناظرین للشیخ تقی الدین عبد الملک،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،ص11)
کہ سب راستے بند ہیں مگر جو شخص رسول کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی اتباع کرے اور فرمایا کہ جس شخص نے قرآن یاد نہ کیا ہو اور نہ حدیث لکھی ہو اس کی اقتداء اس امر میں نہ کی جائے گی کیونکہ ہمارا علم قرآن و حدیث کے ساتھ مقید ہے ۔ابو سعید خراز رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ جو باطن ظاہر شرع کے خلاف ہو وہ باطل ہے ۔
(نزہۃ الناظرین،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،ص11)