عیدین میں گلے ملناکیسا؟ |
''مرقات'' و ''ردالمحتار'' کہ مولوی صاحب لکھنوی کے خلاف ہو، قابلِ قبول نہیں ،اگر شقِّ اخیر، مختار(۱) ہے اور جناب کی انصاف پسندی سے یہی مامول(۲)،توصراحۃً توصراحۃً اس کی تصریح فرمادیجئے کہ جو مسائل'' تقویۃ الایمان'' و ''صراطِ مستقیم'' و ''ایضاح الحق'' وغیرہا تصانیفِ شخصِ مذکور،مولاناعلی قاری و علامہ شامی ،یہاں تک کہ مولوی صاحب لکھنوی اور ان کے امثال کی تصریحات سے رد ہوتے ہیں، ان کا بطلا ن تسلیم فرماتے جائیے،امید کرتا ہوں کہ بہت مسائلِ نزاعیہ(۳) جن میں جہلائے مانعین کو بے حد شور و شغب(۴) ہے یوں باحسنِ وجو ہ انفصال(۵) پائیں گے ،اور ہم آپ بتوفیقہٖ تعالٰی شخصِ مذکور کی ضلالتِ عقائد وبطالتِ مکائد(۶) پر متفق ہوکر حقِ ناصح(۷) کے اعلان میں باہم ممدّ و معاون یک دیگر(۸) ہوجائیں گے ۔
وباللہ التوفیق و الوصول إلی سواء الطریق، و اٰخر دعوٰنا أن الحمد لِلّٰہ رب العٰلمین ،و الصلاۃ والسلام علی سید المرسلین محمد و اٰلہ وصحبہ أجمعین ، اٰمین!(۹)۔ کتبہ عبدہ المذنب
احمد رضا البریلوی
عفی عنہ بمحمدن المصطفی النبي الأمي صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم۔
۱۔اگر آخری صورت اختیار کی گئی ۲۔ امید کی جائے ۳لڑائی جھگڑے کی نوبت تک پہنچادینے والے مسائل ۴شور وغل ۵۔بہت اچھے طریقے سے،باہم جدائی ۶۔عقائد کی گمراہی اور مکر وفریب کی دلیری ۷۔نصیحت کرنے والے کی سچائی ۸۔ایک دوسرے کے ۹۔اور اللہ عزّوجل ہی کی طرف سے توفیق اورسیدھی راہ تک رسائی ہے اور ہماری آخری پکار یہ ہے کہ سب خوبیاں اللہ عزّوجل کو ،جو مالک سارے جہانوں کا اور درودوسلام ہو رسولوں کے سردار محمد صلی اللہ عزّوجل تعالیٰ علیہ وسلم اور ان کی آل واصحاب ،سب پر،قبول فرما!