میرے ولئ نِعمت,میرے آقا اعلیٰ حضرت,امام اہلسنت,عظیم البركت,عظیم المرتبت پروانہ شمع رسالت,مجدد دین وملت ,حامئ سنت ,ماحئ بدعت,عالِم شریعت پیر طریقت,باعث خیر وبركت,حضرت علاّمہ مولیٰنا الحاج الحافظ القاری الشّاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن بے مثال ذہانت وفطانت,كمال درجہ فقاہت اور قدیم و جدید عُلوم میں كامل دَسترس و مُہارت ركھتے تھے۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ كی تقریباً ایك ہزار كُتُب آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ كے بچپن سے زائد عُلوم و فُنون میں تبحُّرِ علمی پر دالّ ہیں۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ كی جن قلمی كاوشوں كو بینَ الاقوامی شُہرت حاصل ہوئی اُن میں كنزالایمان ,حدائقِ بخشش اور فتاوی رضویہ (تخریج شدہ تادمِ تحریر 27 جلدیں)بھی شامل ہیں,آخرالذّكر تو عُلوم وفُنون كا ایسا بَحر بیكراں ہے جو بے شمار و مُستندمسائل اور تحقیقاتِ نادِرہ كو اپنے اندر سَموئے ہوئے ہیں, جسے پڑھ كر قدر دان انسان بے ساختہ پُكار اُٹھتا ہے كہ امام اہلسنت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سیِّدُنا امامِ اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ