Brailvi Books

عیدین میں گلے ملناکیسا؟
-6 - 56
كی مُجْتَہِدانہ بصیرت كا پَر تَو ہیں۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ كی كُتُب رَہتی دنیا تك مسلمانوں كے لئے مشعلِ راہ ہیں۔ ہر اسلامی بھائی اور اسلامی بہن كو چاہیے كہ سركارِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ كی جملہ تصانیف كا حسبِ استطاعت ضرور مطالعہ كرے۔

الحمدللہ عزوجل  تبلیغِ قرآن وسنت كی عالمگیر غیر سیاسی تحریك "دعوتِ اسلامی" نیكی كی دعوت,اِحیائے سنّت اور اشاعتِ علمِ شریعت كو دنیا بھر میں عام كرنے كا عزمِ مُصمّم ركھتی ہے,اِن تمام اُمور كو بحسنِ خوبی سر انجام  دینے كے لئے متعدّد مجالس كا قیام  عمل لایا گیا ہے جن میں سے ایك مجلس "المدینۃ العلمیۃ"بھی ہے جو دعوتِ اسلامی كے عُلماء و مُفتیانِ كرام
كَثَّرَھُمُ اللہ تعالیٰ
پر مشتمل ہے, جس نے خالص علمی,تحقیقی  اور اشاعتی كام كا بیڑا  اٹھایا ہے ۔ اس كے مندرجہ ذیل پانچ شعبے ہیں:

(1)شعبہ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ (2) شعبہ درسی كُتُب

(3) شعبہ اصلاحی كتب (4) شعبہ تراجم كتب

(5) شعبہ تفتیشِ كُتُب
المدینۃ العلمیۃ
كی  اوّلین ترجیح سركارِ  اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ كی گِراں مایہ تصانیف كو عصرِ حاضر كے تقاضوں كے مطابق حتَّی الْوسع سَہْل اُسلُوب میں پیش كرنا ہے, تمام اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں اِس علمی,تحقیقی اور اشاعتی مدنی كام میں ہر ممكن تعاون فرمائیں اور مجلس كی طرف سے شائع ہونے والی  كُتُب كا خود بھی مطالعہ فرمائیں اور دوسروں كو بھی اِ س كی ترغیب دلائیں۔
Flag Counter