Brailvi Books

عیدین میں گلے ملناکیسا؟
-1 - 56
تخریج مع کتاب ، باب، جلد، صفحہ اور مطبوعہ وغیرہ بھی ذکر کیا گیا ہے تاکہ اصل ماخذ سے رجوع کرنے میں آسانی رہے۔ اس سلسلے میں مولانا عبدالرشید ہمایوں المدنی اور مولانا یونس علی قادری المدنی کی خدمات سے استفادہ کیا گیا ، جب کہ نظرِ ثانی کی سعادت مولانا عبدالرزاق العطاری المدنی کے حصہ میں آئی ۔

الحمدللہ عزوجل یہ تمام تر اہتمام
’’مجلس المدینۃ العلمیہ‘‘
 (شعبہ کتب اعلیٰ حضرت رضی اللہ عنہ )کے تحت عمل میں آیا ہے۔

اراکین
’’مجلس المدینۃ العلمیہ‘‘
کی یہی کوشش رہی ہے کہ معیاری اور دیدہ زیب کتب آپ کی خدمت میں پیش کی جائیں، یہی وجہ ہے کہ بہترین گرافکس کے ساتھ ساتھ نہایت اعلیٰ معیار کی کمپوزنگ (جس میں فُل اسٹاپ، کالن، سیمی کالن، بریکٹ، کاماز اور انورٹڈ کاماز تک کا خیال رکھا جاتا ہے)کروانے کی کوشش کی جاتی ہے تاکہ کتاب ہرطرح سے آراستہ و پیراستہ ہو کر آپ کے ذوقِ علمی پر پوری اُتر سکے۔

اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ ہمیں اخلاص کی دولت سے مالا مال کرتے ہوئے ہماری اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت سے نوازے اور تادمِ آخِر مسلکِ اعلیٰ حضرت علیہ رحمۃ الرحمن کے لیے خدمات انجام دیتے رہنے کی توفیق مرحمت فرمائے۔
آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم
مجلس :
’’المدینۃ العلمیۃ‘‘
 (شعبۂ کتبِ اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ)
Flag Counter