Brailvi Books

عیدین میں گلے ملناکیسا؟
1 - 56
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم



    الحمدللہ الذي عید رحمتہ وسع کل قریب وبعید، وجعل أعیاد المؤمنین معانقۃبصفر الوعد وعفو الوعید،وأفضل الصلاۃ وأکمل السلام علی من تعانق عید جمالہ بعید نوالہ،فوجھہ عید،ویدہ عید،یسعد بھما کل سعید،وعلی حزبی الاٰل و الأصحاب الذین ھما العیدان الأیام الإیمان،وعلی کل من عانق جیدہ وشاح الشھادتین بجمان الإیقان ما تعانق الملوان،وتوارد العیدان،ھنأ ھم اللہ بأعیاد الإسلام وعید الرؤیۃ في دارالسّلام،ولدیہ مزید،و إنہ یبدیئ ویعید(۱)۔
۱۔سب خوبیاں اس اللہ عزّوجل کو ،جس کی رحمت کی عید ہر دور و نزدیک کو گھیرے ہوئے ہے،جس نے مومنوں کی عیدوں کو وعدہ کی صفائی اور سزا کی معافی سے بغلگیر کیا۔بہتر درود اور کامل ترین سلام ہو،ان پر جن کے جمال کی عید،ان کی سخاوت کی عید سے گلے ملے ہوئے ہے،جن کاچہرہ انوربھی عید اور (عطا کرنے والا)ہاتھ بھی عیدہے کہ ہرخوش نصیب،ان دونوں سے سعادت حاصل کرتاہے،(درود و سلام)ان (صلی اللہ عزّوجل تعالٰی علیہ وسلم)کی آل اور اصحاب دونوں پر ،جو ایمان کے دنوں کی دو عیدیں ہیں اور ہر اس شخص پر جس کی گردن کامل یقین سے آراستہ، دو گواہیوں(اللہ عزّوجل کے معبود ہونے اور محمد صلی اللہ عزّوجل تعالیٰ علیہ وسلم کے اس کے بندے اور رسول ہونے)کے ہار سے ہمکنارہے۔یہ(درود وسلام، اس وقت تک)ہوں جب تک دن و رات آپس میں گلے ملے ہوئے ہیں اور دونوں عیدیں،ایک کے بعد دوسری آتی رہیں۔اللہ عزّوجل،=
Flag Counter