میٹھے میٹھے مَدَنی منو اورمَدَنی منیو! آپ بھی برے دوستوں سے بچ کر رہئے اور ایسوں کے ساتھ ہرگز نہ اٹھیں بیٹھیں جو نمازیں چھوڑنے والے، فلمیں دیکھنے والے ، گانے سننے والے ، بڑوں کی بے ادبی کرنے والے ،دوسروں کو ستانے والے اور گالیاں بکنے والے ہوں بلکہ نمازوں کے پابند ،سنتوں پر عمل کرنے والوں ، بڑوں کا ادب کرنے والوں اورنیکی کی باتیں کرنے والوں کے پاس بیٹھئے ، نیکوں کی صحبت آپ کو مزید (یعنی اور زیادہ )نیک بنادے گی ، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد