Brailvi Books

دعوت اسلامی کی جیل خانہ جات میں خدمات
9 - 24
حیرت کا طِلِسم( طِ ۔لِسْم) توڑتے ہوئے وہ بولا، قید کے دَوران جَیل کے اندر اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجھے دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول مُیَسَّر آ گیا اور عاشِقانِ رسول کی انفِرادی کوشِش کی بَرَکت سے میں نے گناہوں کی بیڑیاں کاٹ کر اپنے آپ کو مَدَنی محبوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی زلفوں کا اَسیر بنا لیا ۔
رَحمتوں والے نبی کے گیت جب گاتا ہوں میں             گنبدِخَضرا کے نظاروں میں کھو جاتا ہوں میں

جاؤں تو جاؤں کہاں میں کس کا ڈھونڈوں آسرا             لاج والے  لاج رکھنا  تیرا کہلاتا ہوں میں
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
دعوتِ اسلامی والوں کا شکریہ
    ایک صاحِب نے تحصیل چونیاں ضِلع قُصُور( پنجاب، پاکستان) سے تحریربھجوائی جو ضَروری ترمیم کے ساتھ نَذرِ ناظِرین ہے، ''میرا جوان بیٹا غَلَط صُحبتوں کے سبب ڈاکو بن گیا، وہ کئی مقدّمات میں مطلوب تھا۔ ایک مقدّمہ سے خَلاصی ملتی تو دوسرے میں پکڑا جاتا، اِسی طرح ایک وارِدات میں گرِفتار ہوکر جَیل میں پَہنچ گیا ۔ 29.9.04 کو جَیل سے رہائی پاکر جب وہ گھر آیا تو اُس کارنگ ہی
Flag Counter