دعوت اسلامی کی جیل خانہ جات میں خدمات |
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلوٰۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ اَمَّابَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
شیطان لاکھ سستی دلائے مگر یہ رسالہ اوّل تا آخر ضرور پڑھ لیجئے
دُرودِ پاک پڑھنے کی فضیلت
سرکار مدینہ سُرورِ قلب وسینہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کا فرمانِ عالی شان ہے کہ جس نے دن اور رات میں میری طرف شوق و محبت کی وجہ سے تین تین مرتبہ دُرودِ پاک پڑھا اللہ تعالیٰ پر حق ہے کہ وہ اس کے اس دن اور رات کے گناہ بخش دے۔
(الترغیب و الترھیب جلد ۲ص۳۶۸)
صلواعلیٰ الحبیب صلی اللہ تعالیٰ علیٰ محمد
مجلس فیضانِ قرآن
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عزوجل تبلیغ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی نے زندگی کے ہر شعبے میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے کا عزم کیا ہوا ہے۔ تادمِ تحریر دنیا کے تقریباً60ممالک میں اس کا مدنی پیغام پہنچ چکا