ہے اور مزیدسفر جاری ہے ۔ دعوتِ اسلامی سنتوں کی خدمت کے تقریباً 30شعبوں میں کام کررہی ہے ۔جہاں مختلف شعبوں میں مدنی کام ہورہاہے وہاں الحمد للہ عزوجل جیل خانوں میں بھی مجلس فیضانِ قرآنکے تحت مدنی کام جاری ہے ۔
اس مجلس کے قیام کا مقصد جیل خانوں سے وابستہ افراداورقیدیوں کی مدنی تربیت کرنا اور انہیں معاشرے کا ایسا باکردارفرد بنانا ہے جس کا یہ ذہن ہوکہ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے (ان شاء اللہ عزوجل) ۔ اصلاح کے اسی مقدس جذبے کے تحت پاکستان کی کئی جیلوں میں دینی و اصلاحی کام کا سلسلہ ہے۔
مجلسِ فیضانِ قرآن کے تحت جہاں قیدیوں کامدنی ذہن بنانے کیلئے انہیں تعلیم قرآن(حفظ وناظرہ)،نماز، تجوید کورس، شریعت کورس، امامت کورس ، ترجمہ و تفسیر کورس ،مدرّس کورس، ، عربی لینگویج کورس کرانے کی بتدریج ترکیب جاری ہے ،وہیں دنیاوی طور پر معاشی استحکام کیلئے کمپیوٹر کورس ، ٹیکنیکل کورس