دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام ہونے والے اجتماعات میں آنا جانا شروع کر دیا، رفتہ رفتہ میری زندگی بھی سنتوں کے سانچے میں ڈھلنے لگی اور بالآخر میں مدنی ماحول سے مکمل طور پر وابستہ ہوکرخوبصورت، نیکیوں بھری زندگی بَسرکرنے لگا۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{15}اجتماعِ ذکر و نعت کا فیضان
باب الاسلام (سندھ) کے حیدر آباد کے مقیم اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ تبلیغ و قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے میں گناہوں بھری زندگی بسر کررہا تھا۔ نمازوں سے دور، دوستوں کے جمگھٹے میں خوش گپیوں میں وقت برباد کرتارہتا۔ خوش قسمتی سے میری ملاقات ایک مبلغ دعوتِ اسلامی سے ہوئی انہوں نے سلام و مصافحے کے بعد انفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے ’’یوسف قبرستان‘‘ کے قریب دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے شب برأت کے سنتوں بھرے اجتماعِ ذکر و نعت میں شرکت کی دعوت دی۔ میں نے ہامی بھر لی۔ خوش نصیبی سے میں نے اجتماع میں شرکت کی۔ تلاوت و نعت کے بعد ہونے والے رقت انگیز بیان سے مجھ پر شدید خوف طاری ہوگیا۔ میں نے جھٹ گناہوں بھری زندگی سے توبہ