نظراٹھاؤں تو سبز سبز عماموں کی بہار نظر آرہی تھی۔ میرے تو وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ اس قدر نوجوان اپنی زندگیاں سنّتوں کی خدمت کے لیے وقف کر چکے ہیں ۔ دورانِ اجتماع ہی امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ سے بیعت ہو کر قادری عطاری سلسلے میں داخل ہو گیا۔ اجتماع سے واپسی پر سب گھر والوں کو بھی امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ سے بیعت کروا کر عطاری کر دیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجھ سمیت سارا گھر مدنی ماحول سے وابستہ ہو گیا۔ تادمِ تحریر میں مکتبہ المدینہ میں کام کررہا ہوں ۔
بری صحبتوں سے کنارہ کشی کر اور اچھوں کے پاس آ پامدنی ماحول
تمہیں لطف آجائے گا زندگی قریب آکی دیکھو ذرا مدنی ماحول
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{13}نیکی کی دعوت بھرے مکتوبات
پنجاب (پاکستان) کے شہر ( مرکز الاولیاء لاہور) کے مقیم اسلامی بھائی اپنی داستانِ عشرت کے خاتمے کا تذکرہ کچھ اس طرح کرتے ہیں کہ مدنی ماحول میں آنے سے پہلے میں غفلت بھری زندگی گزار رہا تھا۔ گناہوں کی بھرمار کے باعث نیکوں کی صحبت سے دور تھا۔ ہمارے علاقے کے کچھ اسلامی بھائی محلہ