Brailvi Books

چندے کے بارے میں سوال وجواب
70 - 84
جائے (ب)يانِصاب کی قَدَر توہو مگر اس کی حاجتِ اَصلِيہ  (يعنی ضَرورياتِ زندَگی ) ميں مُسْتَغْرَق(گِھراہوا ) ہو۔مَثَلاً رہنے کا مکان، خانہ داری کا سامان، سُواری کے جانور(یااسکوٹر یا کار) کاریگروں کے اَوزار، پہننے کے کپڑے ،خِدمت کیلئے لونڈی ،غلام،، عِلمی شُغْل رکھنے والے کے لیے اسلامی کتابيں جو اس کی ضَرورت سے زائد نہ ہوں (ج) اِسی طرح اگر مَديُون (مَقروض ) ہے اور دَین ( قَرضہ ) نکالنے کے بعدنِصاب باقی نہ رہے تو فقير ہے اگر چہِ اس کے پاس ايک تو کيا کئی نِصابيں ہوں ۔  (رَدُّالْمُحتَار,ج3ص333، بہارشريعت حصہ 5 ص59 )
مِسکين کی تعريف
سُوال: مسکین کی تعریف بھی ارشاد ہو۔
جواب: مِسکين وہ ہے جس کے پاس کچھ نہ ہو يہاں تک کہ کھانے اور بدن چُھپانے کیلئے اِس کامُحتاج ہے کہ لوگوں سے سُوال کرے اور اسے سُوال حلال ہے۔ فقير کو    ( يعنی جس کے پاس کم از کم ايک دن کا کھانے کیلئے اور پہننے کیلئے موجود ہے ) بِغير ضَرورت و مجبوری سُوال حرام ہے ۔(فتاوٰی عالمگيری ج 1 ص ۔188)
حِیلہ کرنے کا آسان طریقہ
سُوال : زکوٰۃ وفِطرے کے حیلے کا آسان طریقہ بتا دیجئے:۔
Flag Counter