r سے تجدیدبیعت کروادیا اور اس سے اگلے دن ۱۶ جمادی الاوّل ۱۴۲۶ ھ جوکہ جمعۃالمبارک کا دن تھانماز جمعہ کی جیسے ہی اذان شروع ہوئی ادھر مؤذّن نے اللہ اکبر کہا ادھر والدہ نے داعیٔ اجل کولبیک کہا اور ان کی روح قفس عنصری سے پرو ازکر گئی۔اِنَّاللہِ واِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ امی جان کی وفات کے کچھ دنوں بعد مجھے راہِ خدامیں مدنی قافلہ میں سفر کرنے کی سعادت ملی۔دورانِ مدنی قافلہ ایک دن میں نے اپنی والدہ کی خواب میں زیارت کی اوران سے پوچھا کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے آپ کوکونسی جگہ عطا فرمائی ہے تووالدہ نے فرمایا اللہ عَزَّوَ جَلَّ نے جنّت عطا فرمائی ہے۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اس مدنی بہار میں انفردی کوشش کی اہمیّت کا بخوبی اندازہ لگا یا جاسکتاہے کہ دعوت اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ نیکی کی دعوت کے جذبے سے سرشار اسلامی بھائی کی مختصرانفردی کوشش کی برکت سے وہ گھرانہ جو عر صہ دراز سے بد عملی کا شکا رتھا سنّتوں کا گہوارہ بن گیالہٰذا ہمیں بھی امیرِ اہلسنّت کے عطا کردہ ’’گھر میں مدنی ماحول بنانے کے 19مدنی پھولوں ‘‘ پر عمل کی کوشش کرنی چاہئے ۔
مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ {دعوتِ اسلامی} شعبہ امیرِاہلسنّت
۲۳ شعبان المعظم ۱۴۳۴ ھ بمطابق 03 جولائی2013 ء