Brailvi Books

چمکدار کفن
2 - 32
{1} چمکدار کفن
	سکھر (بابُ الاسلام سندھ) کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے کہ خوش قسمتی سے مجھے دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول میسر آگیا۔شیخِ طریقت،  امیرِ اہلسنّت،بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رَضَوی دَامَتْ بَرکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مختلف رسائل پڑھنے اور بیانات سننے کی برکت سے ایمان کی حفاظت کی فکر پیدا ہوئی اور اسی جذبے کے تحت میں نے اپنے والد صاحب (حاجی ولی محمد عطاری) پر بھی انفرادی کوشش شروع کر دی اور انہیں امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے سنّتوں بھرے بیانات سنانے کی ترکیب بنائی۔چونکہ ابو جان کافی عرصے سے بیمار تھے اس لیے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے بیانات میں ایمان کی حفاظت کی ترغیب سن کر اکثر اوقات ایمان پر خاتمے کی دعا کیا کرتے تھے۔ نومبر 2007 ء میں مجھے دعوتِ اسلامی کے بین الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت ملی وہاں امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ایمان افروز بیان اور رقت انگیز دعا نے مجھے رُلا دیا اور میں نے اشکباری کرتے ہوئے اپنی اور گھر والوں بالخصوص والد صاحب کی صحّت و ایمان کی سلامتی کی دعا مانگی۔بین الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع سے واپس آکر والد صاحب کی خدمت وتیمارداری میں مصروف ہو گیا، بیماری کی وجہ سے والد صاحب