آپ پر افسوس بھی ہوا ، خیر میں اس کے لئے بھی تعویذات عطاریہ لے گیا۔ ابھی تعویذ ات استعمال کرتے ہوئے زیادہ عرصہ نہ ہوا تھا کہ اَلحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ تعویذاتِ عطاریہ کی بَرَکتیں ظاہر ہونے لگیں اور آہستہ آہستہ میری بچی کے دانے مُندَمِل ہونے(بھرنے) لگے ، قوتِ سماعت بھی بحال ہونے لگی اوروہ دنوں میں ہی روبہ صحت ہوتی چلی گئی۔ آج اس بات کو دوسال سے زیادہ عرصہ بیت چکا ہے اَلحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اس دوران کبھی اس کے سر یا کان سے خون یا پیپ نہیں نکلی۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِا ہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{۴}کمر درد سے نجات مل گئی
تحصیل فیروز والا (ضلع شیخوپورہ ، پنجاب) کے علاقے شرقپور خورد، کوٹ عبدالمالک کی آمنہ آباد کالونی کے محلہ گجر میں مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے : میں کمر درد اور پاؤ ں کی شدید تکلیف سے دوچار تھا۔ درد کی شدت سے پاؤں سوج جایا کرتے اور چلنا پھرنا دُوبھر ہو جاتا۔ اس تکلیف نے میرے دن کا چین اور رات کا سکون برباد کر دیا تھا ۔ علاج کے لئے مُعالِجین (یعنی علاج